تازہ ترینعلاقائی

گلگت:کرفیوکاپانچواں روز،اشیائے خوردونوش کی فراہمی متاثر

گلگت﴿نامہ نگار ﴾ گلگت میں ہفتہ وک پانچویں روز بھی کرفیو نافذ رہا. امن و امان قائم رکھنے کے لئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہ رہی.اسکردومیں سانحہ چلاس کے خلاف پر امن مظاہرے جاری ہیں. گلگتشہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس اورفوج کا گشت جاری ہے.کرفیو کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان کے لئے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش،سبزی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ کرفیونافذ کرنے کے بعد سے شہر میں بڑے پیمانے پرگرفتاریاں بھی ہوئی ہیں.گلگت بلتستان کے اضلاع میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہے.اسکردو میں سانحہ چلاس کے خلاف پانچویں روز بھی ہڑتال اور پر امن مظاہرے جاری ہیں.گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں مظاہرین کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے.شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکیمیں یا سیاسی رشوت؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker