پاکستانتازہ ترین

گلگت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید

گلگت (مانیٹرنگ سیل) کی کارگاہ جوت پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید، جب کہ دو اہل کار زخمی ہوگئے۔ ابتدائی موصول اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد دیامیر کے اسکولوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ پولیس کی مزید نفری علاقے میں طلب کرلی گئی ہے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں شرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواہد چوہدری کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواہد چوہدری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جو ہو رہا ہے یہ عمومی صورت حال نہیں ہے، فوری طور پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ خدا ہمارا حامی و نا صر ہو، دہشت گردی کے اس عفریت کو مل کر ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ ہم اپنے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  حسین حقانی کا میمو رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker