پاکستان

گلگت میں تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز بند، موبائل سروس معطل

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) اور چلاس میں 14 افراد کی ہلاکت کے خلاف آج سکردو میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جارہی ہے جبکہ گلگت کا کنڑول آج بھی فوج نے سنبھالا ہوا ہے۔ دوسری طرف گلگت بلتستان میں تمام موبائل فون کمپنیوں کی سروس معطل کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گلگت و بلتستان میں گزشتہ روز کے واقعات کے تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فضا بھی انتہائی سوگوار ہے۔ ادھر وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں موبائل فون کمپنیوں کی سروس معطل کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سروس وزیر داخلہ رحمن ملک کے حکم پر معطل کی گئی تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی طرف سے ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی کے لیے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور اس دوران گلگت اور چلاس میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  صدر ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker