پاکستانتازہ ترین

گیاری سیکٹرمطلع صاف، امدادی سرگرمیوں میں تیزی

گلگت﴿سٹاف رپورٹر﴾ ساچن کے گیاری سیکٹر میں جمعرات کے روزمطلع صاف ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور دوسرے دنوں ی نسبت ذیادہ بہتر انداز میں برف کے کٹاؤ کا کام کیا گیا۔ موسم کے صاف ہوتے ہی گیاری کے علاقے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اس سے قبل گیاری میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے 15سے 20ڈگری سیلسیس رہا تاہم جمعرات کو یہ درجہ حرارت منفی 12رہا۔ درجہ حرارت میں اس اضافے کی وجہ سے برف کے پگھلاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے امدادی ٹیموں کوکیچڑ اور پھسلن کا سامنا ہے۔ علاقے سے نارویجن اور سوئس ٹیمیں نگرانی اور ممکنہ جگہوں کی نشاندہی کے بعد واپس اسکردو پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں مصروف اہلکاوں کو امید ہے کہ اب وہ اپنے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئے ہیںاور انہیں امید ہے کہ بہت جلد انہیں بڑی کامیابی ملے گی اور وہ اپنے ساتھیوں تک رسائی یں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریسکیو 1122ڈویژنل سپورٹس کرکٹ گالا کے فائنل میچ میں اوکاڑہ کی ٹیم رنر اپ رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker