پاکستانتازہ ترین

گلگت میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

گلگت(پاک نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔غذر کے بالائی علاقے داملگن میں لینڈ سلائیڈنگ سے تحصیل یاسین کا زمینی رابطہ گزشہ روز سے منقطع ہے جب کہ گوپس چرتوئی کے مقام پربھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت چترال روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ادھر دریائی کٹاؤ کی زد میں آنے سے اشکومن روڈ آج چوتھے روز بھی بند ہے، بلہنز سے بدصوات تک گلیشیئر سرکنے سے روڈ تباہ ہوگئی۔ایمت کے بالائی دیہات کا زمینی رابطہ بھی گزشتہ پانچ روز سے منقطع ہے، اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سڑکوں پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے رابطہ سٹرکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker