
لاہور(پاک نیوز) لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو گرفتار کر لیا۔حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کےلانگ مارچ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے میاں محمود الرشید کے بعد اب تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا