تازہ ترینعلاقائی

شاہ رخ جتوئی نےدبئی میں گرفتاری دے دی

Shahrukh-Jatoi1دبئی(ڈیسک رپورٹر)  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نوجوان شاہ زیب خان کے قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں گرفتاری دے دی ہے۔ دبئی میں پاکستانی سفیر جمیل جمیل احمد خان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ جمیل احمد خان کے مطابق شاہ رخ جتوئی نے دبئی قونصل خانے میں پیش ہو کر خود کو حکام کے حوالے کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کو آج رات یا کل یعنی منگل کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے از خود نوٹس کے بعد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ عدالت عظمی کے حکم پر شاہ زیب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے مسلسل چھاپے مارے جارہے تھے جس میں سراج تالپور سمیت کئی ملزمان کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ دو روز قبل شاہ رخ جتوئی کے والد سنکدر جتوئی نے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، اس دوران چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کریں اور شفاف تحیقات میں تعاون کریں۔ عدالت عظمی سے باہر نکلنے کے بعد سکندر جتوئی کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ جلد ہی ان کے صاحبزادے کی گرفتاری بھی عمل میں آجائے گی۔ دوسری جانب سکندر جتوئی کے ملازمین نے کراچی پولیس کی جانب سے سیل کیے گئے 4 بنگلوں میں سے 2 کے سیل توڑ دیے تاہم پولیس اس سے خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker