علاقائی

چنیوٹ:16سالہ لڑکی سے تین ڈاکوؤں کی اجتماعی زیادتی

چینوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾محلہ قا سم آباد لا ہو ر روڈچنیوٹ 16سالہ لڑکی سمیر ابی بی سے اجتماعی زیادتی تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پراہل خانہ کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا اور جاتے ہوئے طلائی زیوارت او ر نقدی لے گئے تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی حامد علی کی بیٹی سمیر ا بی بی گزشتہ رات اپنے کمرہ میں سورہی تھی کہ 3ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر سمیر اکی ماں اور اس کے بھائی کو یرغمال بنا لیا اور گھر کی تلاشی شروع کر دی تلاشی لیتے ہوئے نقدی ،طلائی زیوارت اٹھا لیے اور ساری رات سمیر ابی بی سے تینوں ملزمان زنابالجبر کرتے رہے اور اس پر تشد د کرتے رہے زنا بالجبر کرنے کے بعد اس کے کان میں سے بالی کھینچ لی اور گلے میں پہنی ہوئی سونے کی چین بھی چھین لی اور اسے تشدد کیا اور کہا کہ اگر تم اور تمہارے ماں نے کسی کو بتایا تو تمہیں مار دیں گے اور اگر تم نے کوئی قانونی کارروائی کی تو تمہار ا ناک کاٹ دیں گے اور تمہارے باپ کو مقدمہ میں اندر کروادیں گے سمیر ابی بی کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم طارق نامی نے مجھے کہا کہ اگر تم نے میرے بارے میں کسی کو بتا یا تو میں تمہیں اٹھا لوں گا اور تمہیں مار دوں گا حامد علی اور اس کی بیوی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے ورنہ ہم خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لیں گے،

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:مضر صحت اور کیمیکل سے تیار شدہ مصنوعی دودھ کی فروخت کا مکروہ دھندہ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker