تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: محلہ پختہ تالاب میں رہائش پذیر مختار احمد کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش ناکام

پتوکی (نامہ نگار)تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے محلہ پختہ تالاب میں رہائش پذیر مختار احمد کی بیٹی مصباح بی بی سے زیادتی کی کوشش ناکام ۔ملزمان نے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محلہ پختہ تالاب کا رہائشی مختار احمد محنت مزدوری کرنے کیلئے گیا ہوا تھا کہ اس کی بیٹی تیرہ سالہ مصباح بی بی اپنے گھر سے نکل کر ہمسائے کے گھر جارہی تھی کہ ملزم محمد اشرف نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو روک لیا اور زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور تشدد کیا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور لڑکی نیم برہنہ ہوگئی لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوگئے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے لڑکی کے والد مختار احمد کی تحریری درخواست پر ملزم محمد اشرف سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!