تازہ ترینکالم

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اور ہم تحریر : عمر فاروق

تحریر : عمر فاروق 03404098776
گلی نمبر 5مکان نمبر303یاسر غفور ٹاؤن 54/2Lاوکاڑہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اور ہم
ایک طرف عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور تیل کی قیمتوں کے ذمہ دار حلقے اس بات کا اظہار بڑی شدت کے ساتھ کرتے نظر آتے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اب پہلے جیسا اضافہ ناممکن امر ہے تو دوسری طرف پاکستان ہے جہاں تجربہ کار حکومت نے فی لیٹر پیٹرو ل پر 23روپے اور فی لیٹر ڈیزل پر 33روپے ٹیکس لگا کر لُوٹ مچا رکھی ہے کمزور حافظہ رکھنے والی قوم کو پتہ نہیں یاد بھی ہے کہ نہیں کہ چھ سال پہلے ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت بشمول تمام ٹیکسوں کے 57روپے تھی اور آج یہ عالمی منڈیوں کے ویسے ہی حالات میں73روپے کا ہے۔اس کے لیے معیشت کی زبوں حالی کو دوش نہیں دیا جا سکتاوہ تب بھی بد حال تھی اور آج بھی نڈھال ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب اس جماعت کے دور حکومت میں ہو رہا ہے جو گڈگورننس کے نعروں اور تجربہ کاری کے دعووں کی بنا پر اقتدار میں آئی ۔درحقیقت پیپلز پارٹی کی روٹی کپڑا مکان کی باتیں اور نواز لیگ کے گڈ گورننس کے نعرے اور تجربہ کاری کے دعوے محض ووٹ ہتھیانے اورراج کرنے کے برسوں پرانے آزمودہ نسخے ہیں عملا کچھ نہیں!!گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں ایک حکومتی شخصیت سے سوال کیا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈیوں کے مطابق کمی کیوں نہیں کی جا رہی ؟؟موصوف اپنے جواب سے بے اختیار "داد”وصول کرنے والے قرار پائے حضرت نے اپنی عقل ودانش کا بہترین استعمال کرتے ہوئے فرمایا کہ اُن کی حکومت اس لیے تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے کم نہیں کر رہی کیوں کہ اگر تیل مہنگا ہوگیا تو لوگوں کے لیے خریدنا مشکل ہوجائے گا۔۔۔مگر اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پہلے کس فارمولے کے تحت سستا کر کے 73روپے کا بیچ رہے ہیں !!!بجلی کے نرخوں کا تعلق بھی تیل کی قیمتوں سے جوڑا جاتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ پچھلے دور حکومت میں جب تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا تو نواز لیگ نے خوب سیاست چمکائی تھی۔۔۔بلا کا اُودھم مچایا گیا تھا۔مگر اب جب اپنی حکومت آئی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے بجلی کے بلوں کو عوام کی ٹاپ کی پریشانیوں میں جگہ دلادی ہے۔تجربہ ہر جگہ اپنا رنگ چڑھا رہا ہے۔۔مگر مسائل تب تک حل نہیں ہونگے ،سکھ کا سانس تب تک نصیب نہیں ہوگاجب تک عوام آپسی اختلافات بُھلا کر اجتماعی طور پہ ڈھنگ سے اپنے حق کے لیے ،اپنے سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز نہیں اُٹھائیں گے۔۔!!!خبر ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے چھ روپے کمی کی سفارش کے جواب میں تین روپے کی کمی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا انمول تحفہ عوام کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ حکومت کے عوام دوستی کے اس اقدام کو سمجھ دار حلقوں میں خاصی لعن طعن اور تنقید کا سامنا ہے مگر حکومت کے غیر مشروط حمایتی ہیں کہ اس پر خوشیاں منا رہے ہیں اور ناچ ناچ کر گھنگرو توڑ رہے ہیں!!!***

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

نوٹ :ادارہ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker