پاکستانتازہ ترین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں ”گو نواز گو “ کی بازگشت، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان میں ہاتھا پائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی کارروائی کے درمیان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے”گو نواز گو“کے نعرے شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں ہونے والی ہاتھا پائی سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سر زمین خان کے دانت ٹوٹ گئے ا ور انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس وفاقی دارلحکومت میں جاری تھا کہ اس دوران کمیٹی میں شامل تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین سے استفسا ر کیا کہ آپ نے تو استعفے دیے ہیں ،پھر کیسے آ گئے؟ ۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے جواب میں کہا کہ ہمارے استعفے ابھی قبول نہیں ہوئے ہیں ۔ اجلاس کے دوران سلیم الرحمان نے ساتھ بیٹھی ممبر قومی اسمبلی کے کان میں ”گو نواز گو “ کہا جو ن لیگ کے سرزمین خان نے سن جس کے بعد دونوں ارکان قومی اسمبلی کے مابین شدید ہاتھا پائی ہوئی ، چیئر مین قائمہ کمیٹی سفیان یوسف نے ارکان کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا تاہم اس وقت تک سر زمین خان کے چند دانت ٹوٹ گئے تھے جس پر انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا : ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے ہمراہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker