تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

گوگل نے ”گونوازگو“ آن لائن گیم متعارف کرادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) ”گونوازگو“ کے نعرے کے بعد اب گوگل نے گو نواز گو آن لائن گیم بھی متعارف کروادی ہے۔مذکورہ گیم میں وزیراعظم نواز شریف اپنے اور اپنے عہدے کے دفاع کے لئے عمران خان سے بچنے کے لئے بھاگ رہے ہیں اور عمران خان ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اس گیم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہاں اسلام آباد دھرنے ہر شعبہ زندگی پر اثر انداز ہوئے، وہیں پاکستان کی آن لائن گیمز انڈسٹری بھی ان دھرنوں سے خاصی متاثر ہوچکی ہے۔ گوگل ایپ سٹور پر گو نواز گو کے نام سے ایک نیا گیم متعارف کروایا گیا ہے جس میں عمران خان ہاتھ میں بلا پکڑنے مختلف کنٹینروں اور خاردار جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پس منظر میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے مناظر، عمارتیں اور دھرنے کے شرکاءنظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker