تازہ ترینعلاقائی

متوالے بھی چالاک ہو گئے،نوٹوں پر کچی پنسل سے ’’گو نواز گو‘‘لکھ کر غصے کا اظہار

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)متوالے بھی چالاک ہو گئے،نوٹوں پر کچی پنسل سے ’’گو نواز گو‘‘لکھ کر غصے کا اظہار،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے ’’گو نواز گو‘‘والے نوٹ نہ لین کے حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے کرنسی نوٹوں پر کچی پنسل سے ’’گو نواز گو‘‘تحریرکرنا شروع کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ متوالے دکاندار کو نوٹ دیتے ہیں اگر وہ لے لے تو ٹھیک ورنہ جیب سے ’’ریزر‘‘نکال کر ’’گو نواز گو‘‘کا لفظ مٹا کر اپنا نوٹ چلا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button