تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں با اثر افراد کا ٹھیکیدار پر انسانیت سوز تشدد,ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس مقدمہ درج

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں با اثر افراد کا ٹھیکیدار پر انسانیت سوز تشدد،ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا،ندیم احمد نامی شخص پر نور احمد اور اظہر وغیرہ کا ساتھیوں کے ہمراہ تشدد، تشدد کا نشانہ بننے والا شخص کام کروانے کیلئے مختلف علاقوں سے مزدور اکٹھے کرکے زمینداروں کی زمینوں میں کام کرواتا ہے،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ نور احمد نامی زمیندار نے مزدوری کرنے والی خاتون سے ناجائز تعلقات استوارنہ کروانے پر تشدد کا نشانہ بنایا،با اثر زمیندار گلے میں جوتوں کا ہارپہنا کر منہ پر گارا بھی لگاتے رہے، ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس مقدمہ درج ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ندیم احمد ولد عبدالرشید سکنہ 38جی ڈی ٹھیکیدار اپنے مزدوروں کو نواحی گاﺅں چک 35جی ڈی چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نوراحمد، اظہر، لیاقت علی، محمدافضل، بابر، پرویز عطاءالرحمن ، وحید اور دیگر چار نامعلوم نے اسے آتشیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور ویڈیو بھی بنائی ملزمان نے ندیم احمد کو ننگا کر کے اس کے منہ پر گارا لگایا اور مجبور کرتے رہے کہ مزدوروں میں شامل کوثر پروین سے ناجائزتعلقات استوار کرانے میں مدد کروملزمان نے ڈرا دھمکا کر ویڈیو پراپنی مرضی کا ندیم احمد سے بیان بھی ریکارڈ کرایا اس سے 83ہزار روپے کی نقدی بھی چھین لی بتایا جاتاہے کہ کوثر پروین پنچائت میں مرکزی ملزم لیاقت علی کوبے عزت کر چکی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے ندیم احمد کومجبور کرنا شروع کیا کہ وہ ناجائز تعلقات استوار کرنے میں مدد کرے اور وہ اپنی بے عزتی کا بدلہ لے سکیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے حکم پر فوری طورپر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مرکزی ملز م لیاقت کو گرفتار کرلیا ڈی پی او اوکاڑہ نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ سرور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ تمام معاملہ کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل ظفر ڈوگر کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے٭

یہ بھی پڑھیں  پتوکی شوگر ملز کو سیل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker