پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو فارغ کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)  وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کے وفاقی وزیر غوث بخش مہر سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے،غوث بخش مہر کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے اور وہ سندھ سے ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  غوث بخش مہر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت سے کچھ تحفظات تھے اور وہ حکومتی عدم تعاون پر پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:اڈہ سینچانوالہ کے قریب آ ئل ٹینکر الٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker