پاکستانتازہ ترین

افواج 24 گھنٹے الرٹ ہیں، عوام انتخابات کی تیاری کریں،وزیراعظم

گوجر خان (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم راجا پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ ہماری افواج 24گھنٹے الرٹ ہیں، کامرہ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے کہا کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔ گوجر خان میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عوام ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، کامرہ میں حملے کی کوشش کی گئی تو فوج نے دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج الرٹ ہیں،دشمن کو شکست دے کر اس کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دنیاکی کوئی طاقت پاکستان کو خوفزدہ کرکے زیر نہیں کرسکتی، لوگوں کو مذہب اور علاقے کے نام پر تقسیم نہ کیا جائے، آئین اور پاکستان کے نام پر سب اکھٹے ہوجائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں زیادہ وقت نہیں اس لئے پیپلزپارٹی کے کارکن اور عوام انتخابات کی تیار ی کریں

یہ بھی پڑھیں  علیم ڈارایشیا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنیوالےامپائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker