پاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت میں7سو روپے کی کمی، فی تولہ 53 ہزار 800سو کاہوگیا

کراچی(نامہ نگار) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار روپے سے بھی نیچے آگئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1536 ڈالر ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رحجان ہے۔ بدھ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 53 ہزار 800 روپے اور دس گرام کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 46 ہزار 114 روپے ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گرواٹ مقامی سطح پر قیمتوں کو مزید نیچے لاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نئے منتخب ہونے والے ڈی ای او ایلیمنٹری ملک فرید کے اعززا میں اپیکا کے ضلعی صدرنے ظہرانہ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker