تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

گوگل نے مصنوعی دماغ تیار کرلیا

نیویارک (نمائندہ خصوصی)  دنیائے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے16ہزار کمپیوٹر پروسیسرز پر مشتمل مصنوعی دماغ تیار کرلیا۔ ڈاکٹر جیف ڈین کی سربراہی میں گوگل کی ٹیم نے 16ہزار پروسیسر پر مشتمل دماغی طرز کا عصبی نیٹ ورک تیار کیا، جس میں ایک ارب سے زائد کنکشنز موجود ہیں۔ گوگل کی ٹیم نے اس مصنوعی دماغ میں یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے ایک کروڑ تصاویر ڈالی اور اسے خود سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ حیرت انگیز طور پر اس مشینی دماغ کی دلچسپی کا مرکز بلیوں کی وڈیوز بنی حالانکہ اسے بلیوں کی شناخت بھی نہیں کرائی گئی تھی۔
گوگل کی ٹیم کا کہنا ہے کہ تجرباتی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس مصنوعی دماغ کو چہروں کی شناخت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے چاہے تصویر کی شناخت بھی ظاہر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر جیف ڈین کی سربراہی میں گوگل کی ٹیم نے بلیو اسکائی لیب میں یہ مصنوعی دماغ نما نیٹ ورک تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button