تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

جی میل صارفین 10جی بی تک فائل بھیج سکیں گے

جی میل کے صارفین اب 10 گیگا بائٹ تک کی فائلز گوگل ڈرائیو کی مدد سے بھیج سکیں گے۔اس بات کا اعلان گوگل نے بدھ کے روز اپنی بلاگ پوسٹ پر کیا۔جی میل پروڈکٹ منیجر فل شارپ نے بلاگ میں لکھا کہ اب گوگل ڈرائیو کے ذریعے اب صارفین روایتی اٹیچمنٹ کے مقابلے میں 400 گنا بڑی فائل یعنی 10 جی بی تک کی فائل بھیج سکیں گے۔ان کے مطابق بھیجی جانے والی کلاؤڈ میں اسٹور ہوگی اور جس شخص کو بھیجی جائے گی وہ بھی اس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔اسی طرح گوگل ڈرائیو میں محفوظ فائل کا لنک بھی ای میلز کے ذریعے شیئر کیا جاسکے گا۔گوگل کے مطابق یہ فائل شیئرنگ فیچر آئندہ چند روز میں دنیا بھر کے صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  تم کھ نہ سکےاپنی جفاؤں کابھرم بھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker