سائنس و آئی ٹی

گوگل کا ہیکرز کو گوگل کروم میں سکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی پرایک ملین ڈالر کا انعام دینے کا اعلان

واشنگٹن :عالمگیر شہرت کی حامل امریکی انٹر نیٹ کمپنی گوگل نے ہیکرز کو اپنے ویب برائوزر گوگل کروم میں سکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی پر ایک ملین ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش کش کے تحت ’’فل کروم ایکسپلوئٹ‘‘کو ممکن بنانے والے اس شخص کو60 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جو گوگل کروم کے کسی صارف کے کمپیوٹر کو ہیک کر لے گا۔ انعام کا حقدار بننے کے لیے ہیکر کو اپنی اس کارروائی کی تمام تر تفصیلات گوگل کو فراہم کرنا ہوں گی۔ اس کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ انعام کا خواہشمند ہیکر اپنی کارروائی کی تفصیلات کسی دوسرے شخص یا کمپنی کو فراہم نہیں کرسکتا۔ یہ تفصیلات گوگل کروم کی جانب سے ایک ویب بلاگ پر جاری کی گئی ہیں۔40 ہزار ڈالر کا دوسرا انعام اس ہیکر کے لیے رکھا گیا ہے جو ایسے وائرس کے ذریعے گوگل کروم کے صارف کے کمپیوٹر کو ہیک کرے جو ونڈوز سیون کو متاثر کرے۔20 ہزار ڈالر کا انعام اس ہیکر کے لیے مختص کیا گیا ہے جو ونڈوز سیون پر اثر انداز ہونے والے ایسے وائرس کی نشاندہی کرے جو پہلے غیر معروف رہا ہو۔ نقد انعامات کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک ملین ڈالر کی مجموعی رقم تقسیم نہیں کر دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker