پاکستانتازہ ترین

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری۔ آج عہدہ چھوڑ دیں گے

اسلام آباد پاک نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری ہو گئی،حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک  کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق  ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لئے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button