تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:عالی والا سے مانہ احمدانی تک کوٹ چھٹہ بائی پاس تعمیر کیا جائے گا،گورنرپنجاب

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے ).گورنر پنجاب محمد لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ عالی والا سے مانہ احمدانی تک کوٹ چھٹہ بائی پاس تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے این ایچ اے کو سروے اور تخمینہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . سیلابی پانی سے متاثرہ سخی سرور کوئٹہ روڈ کی بحالی میں تاخیر اور اجلاس میں غیر حاضری پر جنرل منیجر این ایچ اے پنجاب پرکاش کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں وفاقی محکموں کے سربراہان سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . گورنر پنجاب نے کہاکہ کوٹ چھٹہ میں نادرا سنٹر اور بے نظیر ا نکم سپورٹ پروگرام آفس قائم کیاجائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . نادرا کیلئے عمارت کرایہ پر لے لی گئی ہے . فنڈز ، آلات اور دیگر سامان کی فراہمی کیلئے نادرا حکام سے بات کی جائے گی . گورنر پنجاب نے کہاکہ واپڈا افسران کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کنڈی کلچر اور اوور بلنگ روکنے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے . گورنر پنجاب نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ 80مواضعات کو آفت زدہ قرار دے کر زرعی قرضے موخر ، آبیانہ او رمالیہ معاف کر دیاگیاہے تاہم متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اگر کوئی موضع رہ گیا ہو تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر ایاجائے . گورنر پنجاب نے کہا کہ واپڈا کے چوٹی سب ڈویژن کو کوٹ چھٹہ سے الگ کرنے کا کیس بھجوا دیاگیاہے تاکہ بجلی کی تقسیم کے نظام کو موثر بنایا جاسکے . گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر صارفین سے رقم وصول کرنے والے میپکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے . گورنر پنجاب محمد لطیف خان کھوسہ نے کہاکہ ہم نے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کی روایت قائم کر دی ہے . 18مارچ 2003 تک موجودہ اسمبلیاں رہیں گی اس کے بعد غیر متنازعہ نگران کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے . عدم اتفاق پر الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجویز کردہ کابینہ کا اعلان کرے گا .علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے سرکٹ ہاوس میں سیلاب سے متاثرہ بستی عبداللہ ٹاون کے متاثرین ناصر اور شاہد میں انسانی زندگی بچانے والی ادویات تقسیم کیں

یہ بھی پڑھیں  حکومت بھارتی ہٹ دھرمی اورغنڈا گردی کا فوری نوٹس لے،کسان بورڈ پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker