پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3سے9روپے تک کمی کی تجویز

اسلام آباد(بیوروچیف)  ملک میں پٹرولیم قیمتوں کے پندرہ روزہ تعین کی پالیسی کے تحت سولہ جون سے ان قیمتوں میں 3 سے نو روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پر غور ہورہا ہے ، اس کے نتیجہ میں سی این جی کی قیمت میں بھی کمی ہوسکتی ہے ۔ وفاقی وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ پٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں کمی کہ وجہ سے پاکستان میں بھی ان قیمتوں کو کم کرنے پر غور ہورہا ہے،جو تجویز زیر غور ہے اس کے مطابق پٹرول اور ہائی اوکٹین فی لیٹر 9 روپے، ڈیزل ساڑھے 4، مٹی کا تیل سوا 4 روپے فی لیٹر کم ہوسکتا ہے، ملک میں سی این جی قیمتوں کو پٹرولیم مصنوعات کے شرح سے بھی منسلک کیا گیا اس کی وجہ سے توقع ہے کہ سی این جی کی قیمت کم ہوسکتی ہے، نئی پالیسی کے تحت پٹرولیم مصنوعات کا ہر پندرہ روز بھی تعین ہونا ہے ، اب نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ جون سے ہوگا جبکہ انکا اعلان پندرہ جون کی شام یا رات کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کل نواب شاہ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےجلسہ عام سےخطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker