پاکستانتازہ ترین

یکم اکتوبر2012 تک500 کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی اجازت

کراچی(نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو یکم اکتوبر 2012ء کو بینکاری اوقات کے اختتام تک 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر 2012ء تھی، تاہم 30 ستمبر 2012ء اتوار ہے، اس لئے وفاقی حکومت نے جون 2012ء میں جاری کیے گئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے یکم اکتوبر 2012ء تک 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔اسٹیٹ بینک مقررہ تاریخ کے بعد نہ تو یہ بینک نوٹ تبدیل کرے گا اور نہ ہی اس کی قیمت کسی فرد یا بینک کو ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنی برانچوں کو 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹوں کی تبدیلی کے اوقات کی کڑی پابندی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کریں اور اس حوالے سے عوام کی آگاہی کے لیے پوسٹرزاوربینرز آویزاں کریں۔

یہ بھی پڑھیں  انڈین ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker