پاکستانتازہ ترین

حکومت کاپیٹرول حملےکی تیاریاں،15روزبعد قیمتیں مقررکرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (بیوروچیف سے) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ کی بجائے پندرہ دن بعد طے کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ روز بعد مقرر کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی پیش کی۔  وزارت پیٹرولیم کا مؤقف تھا کہ امریکا برطانیہ اور یورپی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔ ای سی سی نجی شعبہ میں بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدوں میں ترامیم کا فیصلہ بھی کرے گی۔ اجلاس میں سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے بیاسی ارب روپے کے ٹی ایف سی جاری کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد:جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن، 12 ملزمان گرفتار کر،اسلحہ اور منشیات برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker