پاکستانتازہ ترین

یاسرعرفات فوجی اعزاز کے ساتھ دوبارہ سپردخاک

رملہ(ڈیسک رپورٹر)فلسطین کے رہنما یاسر عرفات کو قبرکشائی کرنےکےبعد باقیات کےنمونے حاصل کرکےدوبارہ دفنادیا گیا۔یاسرعرفات کی باقیات کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ یادرہےکہ آج صبح یاسر عرفات کی موت کی وجہ جاننے کےلئےقبرکشائی کی گئی تھی۔سوئس، فرانسیسی اور روسی ماہرین ان کی باقیات کے نمونے لے کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ ان کی موت زہرخوردنی سے تو نہیں ہوئی۔ واضح رہےکہ اس سے قبل سوئس ماہرین نے ان کے سامان میں تابکار مادے پولونیم 210کی موجودگی کا سراغ لگایا تھا۔ اس کے بعد فرانس نے اس سال اگست میں ان کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ یاسر عرفات 35برس تک تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے سربراہ رہے اور 1996 میں فلسطینی اتھارٹی کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ وہ اکتوبر 2004 میں شدید بیمار پڑ گئے تھے۔ دو ہفتے بعد انہیں فرانس کے ایک فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ11نومبر2004کو 75برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔یاسر عرفات کو مغربی کنارے کے شہر رملہ میں مقاطہ محل کے احاطے دفنایا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس کاچھاپہ، شراب تیارکرنے والی منی فیکٹریوں سےشراب برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker