تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:گرین ٹریکٹرسکیم زرعی ترقی میں کلیدی کردارادا کرے گی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر اوکاڑہ سیف انجم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم صوبہ کی زرعی ترقی اور کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشتکاری سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ آرٹس کونسل ہال میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی عبدالغفور چوہدری،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر عباس ملک، اے سی رینالہ ملک مشتاق،اے سی دیپالپور رانا شکیل اسلم، ای ڈی او زراعت شیر محمد، ڈی او زراعت فاروق جاوید، ڈپٹی ڈی او زراعت چوہدری شہباز اختر اور دیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کو ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ حاصل رہا ہے۔ڈی سی او سیف انجم نے بذریعہ کمپیوٹر قرعہ اندازی کرکے252کامیاب امیدواروں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  17 وفاقی وزرا،9 وزرائے مملکت آج شام حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker