تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل

17گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ،NHA کے بے نیازی ،،موٹر وے چا لا نوں میں مصروف،،فنڈز نہ ہونے کا بہانہ ،عوام حادثات میں مرنے لگی ،،فی الفور جی ٹی روڈ کی مر مت کا مطالبہ،،مقامیNGOسا نجھی دھرتی پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر ہونے والی جر نیلی سڑک امرت پور ہ گوجرانوالہ سے وزیر آبا د ٹول پلازہ تک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور گہرے گھڑوں اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے نہ صرف لو گوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ قیمتی جانیں بہت ضائع ہو رہی ہیں ،،موٹر وے پولیس جرمانے تر قی یا فتہ ملکوں کی سطح کے کرتی ہے جبکہ سہولیات تر قی پذیر ملکوں کے جیسی ،، NHAکے مقامی حکام جو کہ رو زانہ اسی سڑک سے گزرتے ہیں،لیکن سڑک کی ٹوٹ پھوٹ انکی نظروں سے اوجھل ہے اور اس سلسلہ میں ملنے والے فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں اس کا کسی کو پتہ نہیں نہ ہی کو ئی زمہ دار بتانے کو تیار ہے ،،سماجی حلقوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لئے ملنے والے فنڈز مبینہ طور پر NHA کے حکام نے ملی بھگت سے ہڑپ کر لئے ہیں،سا نجھی دھرتی پا کستان کے ذمہ داران مر کزی صدر ملک عنصر اقبال کھو کھر ،،صدر مجلس عاملہ ڈا کٹر مظہر الحق،،صدر وزیرآباد وحید الزمان چیمہ ،،نا ئب صدر رانا صلا ح الدین وزیرآباد ،،صد ر گکھڑ ارشد محمود رانا،،سنیر نا ئب صدر امجد بشیر ڈار،،جنرل سیکر ٹری فیصل مغل ،،منیارٹی صدر گکھڑ ما سٹر ولسن بھٹی ،نائب صدر سمیع نواب گل ،،چئیر مین مجلس عاملہ عبد الو حید بٹ ،،وائس چئیر مین میاں گلشاد سلیمی نے ارباب اقتدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سڑک کی تعمیر نہ کی گئی تو وہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے ،اور اس کی تما م زمہ داری NHA کے مقامی افسران پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button