تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:شیخ برادری دل وجان سے ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے ،خرم دستگیر

downloadگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شیخ برادری دل وجان سے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے ،عام انتخابات میں خرم دستگیر خان کو ایک با رپھر ریکارڈ مارجن سے کامیاب کرائیں گے،ان خیالا ت اظہار شیخ برادری کے ممتاز راہنماؤں شیخ عبدالواحد،شیخ حاجی عبداللطیف،شیخ حاجی نثار احمد،شیخ حاجی شفیق ،شیخ محمد ندیم ،شیخ محمد اسلام اور دیگرنے رتہ باجوہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر خان نے منتخب ہونے کے بعد گوجرانوالہ کی نمائندگی کا حق دا کر دیا ہے او ر انکی قیادت کی بدولت آج گوجرانوالہ کا شمار ایک ترقی یافتہ شہر میں ہونے لگا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ شہریوں کو گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ فلائی اوور مبارک ہو، مخالفین کے تماتر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود گوجرانوالہ میں جاری ترقیاتی عمل مکمل ہونے جا رہا ہے عوام ترقی کے دشمنوں کے چہرے خوب پہچان لیں اور عام انتخابات میں انہیں بری طرح مسترد کرکے ترقی و خوشحالی کے حق میں تاریخی فیصلہ دیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو ایک بار پھر باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا کرے گی اور ہر پاکستانی کو باعزت روزگار کمانے کے وسیع مواقع دئیے جائیں گے،نواز شریف ایک ایساپاکستان تعمیر کریں گے جس پر ہر پاکستانی فخر کر سکے گا،عوام اپنے بچوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو عظیم الشان کامیابی دلائیں تاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں،غربت،جہالت،مہنگائی و دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے اور ہماری آنے والی نسلیں ایک بہتر پاکستان میں زندگی بسر کرسکیں،اس موقع پر ڈاکٹر بشیر شاہد،شیخ ظہیراحمد ،شیخ محمد حنیف،شیخ محمد عظیم،ناظم حسین نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button