گوجرانوالہ:عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعدادبچوں سمیت11ہو گئی
گوجرانوالہ﴿بیورو رپورٹ﴾ گوجرانوالہ میں 3 منزلہ سپر اسٹور کی عمارت دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے. واقعے میں دو بچے بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہیں. ۔ واقعے میں دو سالہ معاذ اور اس کا بھائی علی جاں بحق اور ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیںملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے. گوجرانوالہ کی سیٹلائٹ ٹاوین میں جلنے والی مارکیٹ کے ملبے سے چار مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں، ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے ملبے تلے ابھی تک سات سے آٹھ افراد دبے ہوئے ہیں جن کونکالنے کے لئے امدادی کام مسلسل جاری ہے،گوجرانوالہ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاوین میں گذشتہ روز تین منزلہ سپر اسٹور کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک دھماکے سے زیر تعمیر بالائی منزل کی چھت گرگئی. اور عمارت میں آگ بھی لگ گئی.عمارت کی تینوں منزلیں ایک ایک کر کے گرتی گئیں. جس سے نچلی منزل پر شاپنگ کے لئے آنے والے افراد اور ملازمین ملبے تلے دب گئے
You must be logged in to post a comment.