تازہ ترینعلاقائی

گوجرخان، اوباش نوجوانوں کی کارستانیاں

gujar khanگوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں اوباش نوجوانوں کی کارستانیاں شاپنگ کیلئے آئی ہوئی خواتین پر فقرے کسنا اور چھیڑ خانی معمول بنا لیا گرلز ہاسٹل والی گلی کے کچھ دوکاندار بھی ان اوچھی حرکتوں میں ملوث تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے کاروباری مرکز گرلز ہاسٹل والی گلی سے گزرنے والی خواتین کو اس وقت شدید ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب آوارہ لڑکوں کے ٹولے جن میں کچھ دوکاندار حضرات بھی شامل ہیں وہاں سے گزرنے اور شاپنگ کیلئے آئی ہوئی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات اور ان پر آوازیں کستے ہیں ہیں جنہیں اس حرکت سے منع کیا جائے تو وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں شہری حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ہاسٹل والی گلی میں رش کے اوقات میں مستقل طور پرپولیس اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ وہاں خواتین پرسکون طریقے سے خریداری کر سکیں

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کے میچزکٹک میں ہونگے،آئی سی سی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker