تازہ ترینعلاقائی

گوجرخان:تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے شعبہ حادثات میں ادویات کی سوفیصد فراہمی مفت شروع

gujar khanگوجرخان (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے شعبہ حادثات میں جان بچانے والی تمام ادویات کی سو فیصد فراہمی مفت شروع کر دی گئی، ادویات فلاحی تنظیم مصطفوی ایمرجنسی سروسز کی جانب سے مفت فراہم کی جائیں گی، اس حوالے سے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق ٹاؤن ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم تھے تقریب میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر پرویز الٰہی سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ سمیت تمام لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے علاوہ شہر کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد صدیق تھے مصطفوی ایمرجنسی سروز کے سرپرست اعلیٰ راجہ جلیل کیانی نے حاضرین کو بتایا کہ ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ اس مد میں حکومت کیا کر رہی ہے ہم نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنی ہے اور کرتے رہیں گے ڈاکٹر شاہدالیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے اور یہ کام کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ فلاحی تنظیم کے شکرگزار ہیں یہ تنظیمیں سرکاری ادارے عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حاجی محمد صدیق نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال آنے والا ہر مریض مجبور ہوتا ہے مسیحا اپنے فرائض کو نبھائیں تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے قلبی سکون میسر ہوتا ہے اور ایسی تنظیمیں اور افراد قابل ستائش ہیں جو اپنا قیمتی وقت محض انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  گوجرخان میں پانی لگا مضر صحت گوشت کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker