پاکستانتازہ ترین

سابق بھارتی وزیراعظم آئی کے گجرال انتقال کرگئے

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر)سابق بھارتی وزیراعظم اندرکمارگجرال 92سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی کے گجرال کافی عرصے سے شدید علیل تھے، انہیں گردوں کا مرض لاحق تھا جس کی وجہ سے ان کا کئی بارڈائیلیسز بھی کیا گیا تھا۔ آئی کے گجرال کوسینے میں شدید انفیکشن کے باعث 19 نومبرکو نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور گزشتہ ہفتے طییعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے۔ آئی کے گجرال 4 دسمبر 1919 کو پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع جہلم  میں  پیدا ہوئے ، وہ اپریل 1997سے مارچ 1998 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے آگاہی واک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker