تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:14جنوری کو آنیوالا سبزانقلاب وقت کاتقاضاہے،علی رضاملک

Gujrannwala1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چودہ جنوری کو آنیوالا سبز انقلاب وقت کا تقاضا ہے مزاحمت کی گئی تو سرخ انقلاب لٹیروں کے محلات کا بہا کر لے جائیگا عوامی شعور بیدار ہوچکا اب غریبوں کے حقوق چھیننے کی کسی کو اجازت نہ ہوگی ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں علی رضا ملک ،حاجی محمد طارق،اور خادم حسین انصاری نے پی پی 92میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں آنیوالے عوامی مارچ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال کیا جائیگا جبکہ لاکھوں افراد انقلاب کی تمنا لئے اسلام آباد کی طرف شریک سفر ہونگے انہوں نے کہا کہ دھمکیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں اب خودکشیاں کرنیوالے شہادت کی موت کو ترجیح دینگے انہوں نے انقلاب مخالف قوتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں اور توبہ کریں اگر لٹیرے سرکشی سے باز نہ آئے تو انہیں نشان عبرت بنادیا جائیگا۔علی رضا ملک نے کہا کہ 2013مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہوگا ملکی وسائل حقداروں میں یکساں تقسیم ہونگے جبکہ جعلی اور کاغذی شیروں کو جنگل کی طرف بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹر طاہر القادری کی مخالفت فقط لٹیرے جاگیردار اور سرمایہ دار کررہے ہیں جبکہ 18کروڑ غریب عوام ان کی طرف امید کی نظریں لگائے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کہیں آپ بھی فکر و نظر سے محروم تو نہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker