تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ میں سید ندیم رضا کے بڑے بھائی سیداعجازرضاشہید ہوگئے

Gujrannwala1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں سید ندیم رضا کے بڑے بھائی سید اعجاز رضا عرف مانی شاہ شہید ہو گئے ۔انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں ڈھیرہ سیدآں ٹھینڈا کے سجادہ نشین سید قمر حسین بخاری ‘سید علی امجد بخاری ‘سید نسیم الحسن شاہ ‘سید علی افضال شاہ ‘سید فرقان شاہ ‘سید فرقان شاہ کے علاوہ علی مسجد راہوالی کے صدر اور ممتاز شیعہ رہنما خالد حسنینی نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مومنین شہید ہوئے اور آج تیسرا دن ہے ۔ حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ خالد حسنینی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ سخت سردی ‘بارش اور دھند میں کوئی ایک گھنٹہ نہیں گزار سکتا مگر وہ صابر لوگ ‘72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی وہاں موجود ہیں ۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات 2018 پر20 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker