گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عباس ٹاؤن کراچی میں بم دھماکوں سے درجنوں افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں ا فراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل گوجرانوالہ ڈویژنل کے صدر گلفام عباس چٹھہ ‘عمران سرور باجوہ ‘عرفان سرور باجوہ ‘سید قنبر عباس ‘رانا بشارت ‘سید اسد رضا ‘سید مہیل رضا ایڈووکیٹ اور سید نبیل رضا کاظمی نے شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کی سپریم کورٹ سے انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے ۔
You must be logged in to post a comment.