تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:آٹےکی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا، DCO

Gujrannwala1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ نے کہا کہ آٹے کی مصنو عی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تمام پواِئنٹس پر آٹا وافر مقدار میں مہیا کیا جائے تاکہ شہریوں کو آٹا خریدنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں اے ڈی سی صالحہ سعید‘ ڈی او ( سی) وسیم عباس‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ ٹی ایم اوز ‘ تحصیلدار و نائب تحصیلدار وں نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او نجم احمدشاہ نے کہاکہ عوام کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں آٹا و دیگر روز مرہ استعمال کی اجناس سٹاک کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں ذخیرہ اندزوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات او ر بھاری جرمانے کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ دکانوں میں نمایاں جگہ پر سرکاری نرخ نامہ کی لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررواِئی کی جائے گی اور آٹے کے مقررہ نرخ سے ایک روپیہ بھی زائد وصول کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں فوری کاروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریٹ لسٹیں روزانہ کی بنیادپر ضرور چیک کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری فعال کر دیاگیا ہے تمام محکموں کے افسران عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دلجمعی اور محنت سے کام کریں تاکہ عوام کو حکومتی ہدایات کے مطابق ریلیف دیا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:اقتدار ہماری منزل نہیں بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہمارا مقصد ہے، محمود خان اچکزئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker