تازہ ترینعلاقائی

تعلیم ذہنی،فکری اورکھیل جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،ریجنل پولیس آفیسر

Gujrannwala1گوجرانوالہ(چیف رپورٹر پنجاب)کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر کے ہم ایک بہترین اور مضبوط قوم تشکیل دے سکتے ہیں ۔ تعلیم اور کھیل ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔تعلیم ذہنی،فکری اور کھیل جسمانی نشو ونما کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔صحت مند افراد ہی تعلیم کے میدان میں اچھی کار کردگی کا مظاہر ہ کر سکتے ہیں۔ بچے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ ان کی بہترنگہداشت اور تعلیم و تربیت ہمارا اولین فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گذشتہ روز جناح اسٹیڈیم میں سائنس بیس سکول کے زیر اہتمام سپورٹس گالا ڈے کے موقع پر طلبہ وطلبات ،والدین اور معززین اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ،پرنسپل طاہر محمود، سلطان احمد، صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، پی ایس او عمران نسیم ، پولیس ترجمان عامر وسیم کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔دوران خطاب آر پی نے کہا کہتعمیری ، مثبت اور خوشگوار سر گرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں اور ان کی کردار سازی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔کھیلوں کے میدان آباد کر کے معاشرے میں منفی رحجان کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے پروگرام بچوں کی نہ صرف ذہنی اور دماغی تربیت بلکہ خود اعتمادی کے لیے بہت ضروری ہیں۔مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ آج کی نوجوان نسل نے ہی سنبھالنی ہے لہٰذاان کی تربیت نہایت اچھے ماحول میں کی جانی چاہیے۔آر پی او نے بچوں خصوصاَ بچیوں کی کھیل کے میدان میں بہتر پرفارمنس دکھانے پر سائنس بیس سکول کی انتظامیہ ، اساتذہ ، فزیکل ٹریننگ کے اساتذہ کی کاوش اور محنت کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو اپناتے ہوئے پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کے تعاون سے پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت کی حفاظت بہتر انداز میں کر سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی لاش مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker