تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:بجلی اورگیس کے بلوں نےغریب عوام کی کمرتوڑدی ہے،شیخ محمد یعقوب بہلولیہ

gujranwalaگوجرانوالہ(عدنان رضا/نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قلعہ دیدار سنگھ کے صدر شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)برسراقتدار آ کر ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی ۔ عوامی مسائل فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔ کارکن مسلم لیگ کا پیغام عام کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ شدید مہنگائی میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ جبکہ صدر ‘وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے شاہانہ اخراجات میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں آ رہا ہے اگر ملک میں کہیں تبدیلی آئی بھی ہے تو وہ حکمرانوں کی زندگیوں میں آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگوں کے اتحاد کا وقت گزر گیا،چوہدری شجاعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker