تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: بیوہ خاتون یتیم بیٹی کو انصاف دلوانے کیلئ خوارہوگئی

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بیوہ خاتون یتیم بیٹی کو انصاف دلوانے کیلئے خوار ہو گئی ‘پولیس نے اغواء کے ملزمان سے ملی بھگت کر کے مثل غائب کر ڈالی ۔ بوڑھی خاتون کی وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی ا پیل ۔ تفصیلات کے مطابق صابری ٹاؤن گکھڑ کی رہائشی بیوہ تنزیلہ بی بی نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے نام درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ گوجرانوالہ پولیس کے ایک اعلی آفیسر کے حکم پر پولیس اس کی بیٹی اقراء کے اغواء و زیادتی میں ملوث ملزمان دلاور ولد بشیر ساکن نور پور شرقی گجرات اور میاں ندیم ولد علی شیر ساکن تتلے عالی کو گرفتار نہیں کر رہی ۔ ملزم دلاور کو گناہگار قرار دینے والے اے ایس آئی منظور کو پولیس آفیسر نے تبدیل کر کے تفتیش ایس آئی حافظ شبیر کو دیدی جو تبادلے کے بعد مثل بھی ساتھ لے گیا۔ تین ماہ گذرنے کے باوجود تاحال مثل مقدمہ مل نہ سکی ہے ۔ جبکہ ملزمان اسے علاقہ چھوڑنے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ بیوہ تنزیلہ بی بی نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لیکر انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملزم دلاور کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 294/12 بجرم 376,496 ت پ کے علاوہ تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ نمبر 271/12 بجرم 406 ت پ اور تھانہ رحمانیہ گجرات میں مقدمہ نمبر 181 بجرم 471/506 ‘406/468 ت پ بھی درج ہیں ۔اس کے علاوہ ملزم دلاور نے دو مختلف ناموں سے اپنے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:تھانہ صدر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker