تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ملک میں جنگل کا قانون ہے، صدر شعیبہ علماء کونسل

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ملکی نظام دہشت گردی کے حوالے کر دیا گیا ہے حکومت ‘پارلیمنٹ اور تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں ۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے ۔ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں انسانی جانوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیں اور وزراء کی محفوظ پناہ گاہوں میں جا چھپیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر شعیبہ علماء کونسل ضلع گوجرانوالہ عمران سرور باجوہ نے کھیالی دروازہ میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد آئے دن حکومت بلوچستان اور ایجنسیوں کے منہ پر طمانچے مار رہے ہیں مگر وزیر اعلی بلوچستان کو شرم تک محسوس نہیں ہوتی اگر ان میں ذرا بھی شرم و حیات ہوتی تو وہ اب تک مستعفی ہو چکے ہوتے ۔ رانا بشارت علی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع گوجرانوالہ نے کہا کہ رحمن ملک اور وزیر اعلی بلوچستان کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ مہربان فرما کر جاگنے کی کوشش کریں اور مظلوم شیعہ قوم پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں کہیں ایس انہ ہو کہ کسی دن ان کو بھی انسانیت کے دشمن اپنا لقمہ بنا لیں ۔ علامہ عظمت علی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب نے کہا کہ اہل تشیع کی ملک بھر میں تسلسل سے جاری نسل کشی پر حب الوطنی اور ہامری خاموشی کو کمزور نہ سمجھا جائے ۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سالوں سے تماشا دیکھ رہی ہیں ۔ ریلی سے سید قنبر علی زیدی‘سید موھیل رضا عابدی ایڈووکیٹ ‘سید ثاقب حسین شاہ ‘سید اسد اقبال نقوی صدر JSO گوجرانوالہ ڈویژن بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker