تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی‘ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر وزیراعلی نے صحیح معنو ں میں خادم اعلی ہونے کا ثبوت دیاہے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں حکومت بنا کر پاکستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارڈویژنل صدر ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ (ن) خواجہ تنویر اشرف‘ چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین میجر (ر) انجم بٹ‘ صدر مدنی مارکیٹ فیاض بٹ‘ صدر حمید مارکیٹ میر اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنے کے لئے ہے ‘ کیونکہ اس وقت جو سیاسی صورتحال ہے اس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری چاہتے ہیں کہ انتخابات کو ملتوی کرادیا جائے تاکہ (ن) لیگ برسراقتدار نہ آسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے لانگ مارچ کو مسترد کرکے منفی سوچ رکھنے والوں کے خواب چکنا چور کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2018 تک بھی ختم نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker