تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

eidگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں شہر بھر میں سبز جھنڈوں اور جھنڈیوں کی بہار ہے اور بڑی چھوٹی عمارتوں ‘مساجد ‘مدارس اور گھروں پر بھی چراغاں ہو رہا ہے ۔ جبکہ محافل میلاد ‘نعت خواں ‘اجتماعات و تقریبات سمیت پرچم کشائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔تمام علاقوں کو خوبصورت جھنڈیوں ‘لائٹوں کیساتھ سجایا گیا ہے اور اکثریتی علاقوں میں چراغاں کیا گیا ہے ۔ مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر پیران طریقت کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ سید تبسم اقبال جنیدی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت نے احترام انسانیت کے اصول واضح کر کے انسان کو مقام عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلادالنبیؐ منانا ہمارے ایمان و عقیدے کا تقاضا ہے ۔ جشن آمد رسول شان و شوکت ‘تزک و احتشام عقیدت و احترام اور بھرپور تیاریوں سے ہمیشہ مناتے رہینگے اور میلادالنبیؐ کے جلسہ ‘جلوس ‘ریلیوں ‘اجتماعات ‘تقریبات ‘پرچم کشائی ‘جھنڈے‘بینرز ‘پوسٹر لگانے اور خوشیوں کا اظہار کرنیوالے اہل ایمان خوش نصیب ہیں جو اپنے پیارے آقا کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے میں حصہ لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  یوم آزادی کا تحفہ، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker