تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر، وہی قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن میں گندگی کے ڈھیر بھی نظرآرہےہیں

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہی قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن یونین کونسل 86/50 میں گندگی کے ڈھیر بھی ہر گلی ‘بازار میں نظر آ رہے ہیں ۔ گٹروں کے بند ہونیکی وجہ سے گلیوں ‘نالیوں میں گندا بدبودار پانی جمع ہو گیا ہے ۔ جس کے باعث ہر آنے جانیوالے کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دوسری جانب عید میلادالنبیؐ کی آمد آمد ہے لوگ اپنی گلیاں ‘بازار سجا رہے ہیں ۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گلیوں میں نظر آ رہے ہیں ۔ جس ے لوگوں کو جشن عید میلادالنبی کی تیاری کیلئے صفائی سے سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظام کرنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کمشنر ‘ڈی سی او سے اپیل کی ہے کہ فوری صفائی کروائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ریفرنڈم میں ساتھ دینے والوں کے طے دل سے مشکور ہیں، غلام حیدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker