تازہ ترینعلاقائی

شوکازنوٹس بھگتنےآیا کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

گوجرانوالہ﴿نامہ نگار﴾ گوجرانوالہ شوکاز نوٹس بھگتنے آیا سپیشل برانچ کا کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوگیا بتایاگیا ہے کہ سپیشل برانچ کی طرف سے کچھ عرصہ قبل محکمہ کے 73اہلکاروں کوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں نارووال کا رہائشی محمدنوازنامی کانسٹیبل بھی شامل تھا وہ انکوائری کے سلسلہ میں سپیشل برانچ آفس آیاہواتھا جہاں پرمبینہ طورپر ملاز مت سے برخاستگی کاسن کراسے دل کا دورہ پڑا اورہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا متوفی چار بچوں کا باپ تھا اس سلسلہ میں سپیشل برانچ آفس کے اہلکاروں کاکہنا ہے کہ نواز ابھی انکوائری کیلئے پیش نہیں ہواتھااس کو دفتر سے باہر ہی سینے میں درداٹھا اورہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button