تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ فلائی اوورکامنصوبہ اپنے آغاز سے ہی متنازعہ اورانتہائی سست روی کاشکار

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ فلائی اوور کا منصوبہ اپنے آغاز سے ہی متنازعہ اور انتہائی سست روی کا شکار تھااور ان خدشات کا اظہار فورم اور شہریوں کی طرف سے بارہاکیا جاتا رہا تھا کہ اگر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو یہ شہریوں کی مشکلات و تکالیف میں کمی کی بجائے اضافہ کا موجب بنے گا۔اب پچھلے کئی روز سے فلائی اور کی تعمیر تعطل کا شکار ہے اور شہریوں کے ان خدشات کو تقویت مل رہی ہے کہ فلائی اوور کی مقررہ مدت میں تعمیر ہونا نا ممکن ہے ۔جس طرح کھیالی فلائی اوور پچھلے کئی سالوں سے طوالت کا شکار ہے اور شہریوں کی معاشی ،سماجی ومعاشرتی زندگی شدید عذاب میں مبتلا ہے بالکل وہی صورتحال جی ٹی روڈ فلائی اوور کی تعمیر رکنے سے بنتی نظر آرہی ہے۔لاکھوں شہری تعلیم،صحت،سرکاری و نیم سرکاری ،کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مشرقی و مغربی حصے میں آمد رفت کے لئے پرانا پل اور ریلوے کراسنگس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے تھے لیکن فلائی اوور کی تعمیر کی وجہ سے پرانے پل کے گرانے اور ریلوے کراسنگس کے بند ہونے سے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبورہیں جو کہ اپنی طوالت ا ور ٹریفک کے دباؤ کوبرداشت کرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے ٹائم ،فیول اور پیسے کے ضیاع کا موجب بن رہے ہیں اور شہریوں کو ذہنی و جسمانی بے سکونی میں مبتلا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کنوینئر گوجرانوالہ سٹیزن ویلفیئر فورم ایس اے حمید،مولانا زاہد الراشدی چیئر مین شریعت کونسل ، ڈسٹرکٹ بارملک شوکت اعوان سابق صدر ،خرم شوکت سابق سیکرٹری ،منور حسین انصاری سابق سیکرٹری، سابق صدور پی ایم اے ڈاکٹر میاں زاہد محمود، ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال، سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر شوکت جاوید ، ضیاء اللہ عرفانی،شیخ محمد اسلم ، ناظم جمیعت اہلحدیث مشتاق چیمہ،حاجی ارشد جمال نائب صدر ،شیخ محمد نعیم سیکرٹری کلاتھ مارکیٹ بورڈ ،سابق ڈپٹی میئرز میاں محمد عارف و شیخ محمد سلیم ،لقمان کھوکھر سابق ناظم ،جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام بابر اعوان باجوہ اوراشرف بھٹہ چیئر مین NGOالائنس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا اور اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر کاروباری سرگرمیوں کو تباہ اورشہریوں کو سانس و دیگر بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے ۔ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ منصوبے کو جنگی بنیادوں پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاتا تا کہ لوگ سکھ کا سانس لیتے لیکن لگتا ہے کہ حکمران ہر وہ کام کرنے پر بضد ہیں جو کہ عوام کو ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فورا دور کیا جائے اور اسکے ذمہ داروں کا پتا لگایا جائے تاکہ فلائی اوور اپنی مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے اورشہریوں کی زندگی میں سکون اور آرام واپس آسکے۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: مسلح افراد نے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker