تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:محلہ رسولپورہ میں ابلتے ہوئے گٹر‘ گلیوں نالیوں کا گندا پانی شہریوں کیلئےعذاب بن گیا

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محلہ رسولپور ہ میں ابلتے ہوئے گٹر ‘گلیوں نالیوں کا گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔ شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ کئی دنوں واسا کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے گندا پانی مین بازار‘گلی نمبر 4 ‘6 ‘ میں کھڑا ہے اور ابلتے ہوئے گٹر گلیوں ‘نالیوں کا گندا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے ۔ شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں ۔علاقہ کی ممتاز شخصیات جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ کے خطیب حافظ محمد یعقوب فریدی ‘ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی صدر حاجی محمد حنیف مہر ‘تحریک منہاج القرآن کے ضلعی نائب امیر حاجی احسان اﷲ مہر ‘ن لیگ کے رہنما محمد اعجاز (کریانہ والے)‘مہر عبدالمجید ‘صاحبزادہ عمران اکرم قادری ‘محمد علی راہی ‘انسپکٹر شمیم ‘چوہدری فیصل سندھو ‘ڈاکٹرقاری آصف‘حاجی مختار احمد ‘حاجی رحمت علی انصاری ‘عبدالغفار ‘محمد ندیم‘ملک محمد یوسف کلا‘ملک محمد سلیم ‘ملک حاجی محمد سعید ‘ملک محمد کاشف ‘مہر مشتاق احمد‘ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: اُجرت مانگنے پر فیکٹری مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker