تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ضلع میں محکمہ مال کانظام ‘ زمینوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلع میں محکمہ مال کا نظام ‘ زمینوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے عوام کو ہرسہولت فراہم کرنے کیلئے تحصیل آفس گوجرانوالہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ( سروس سنٹر ) نے باقاعدہ کام شروع کر د یا ہے ۔ یہ بات ڈی سی او گوجر انوالہ نجم احمد شاہ نے آج سروس سنٹر کا دورہ کرنے والے ورلڈ بنک کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر صائمہ علی ‘تحصیلدار صدر شر جیل مرزا‘ انچارج سنٹر خرم عزیز‘ ڈائریکٹر انفارمیشن احمد علی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر چودھری اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت عوام کو دی جانے والی سہولتوں سے تفصیلات سے آگاہ کیاگیا اور بتایاگیا کہ اس نظام سے محکمہ مال کے نظام کی پچیدگیوں اور غیر ضروری طوالت سے لوگوں کو نجات حاصل ہو گی۔ ڈی سی او نے بتایاکہ ابتدائی طو رپر 12 دیہات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیاگیا ہے جن میں بجو مل‘ٹھٹھہ پنجتہ‘ کوٹلی باکھا‘ رام کے‘ قلعہ دیسو سنگھ‘ قلعہ سردار جھنڈاسنگھ ‘ گجو چک ‘ گوپی رائے‘ گڑھی ہمت سنگھ ‘ کوٹ میتلہ‘ کوٹلہ رامداس ا ور کوٹ مہمند شامل ہیں انہوں نے بتایاکہ جلد ہی اس نئے پراجیکٹ کا دائرہ پورے ضلع تک پھیلا دیاجائے گا وفد نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو کامیابی سے شروع کرنے پر ڈی سی او کومبارکباد پیش کی ۔ فد کو اے سی (صدر) صائمہ علی اورتحصیلدار صدر شرجیل مرزا نے بھی ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker