Uncategorized

گوجرانوالہ:سپیشل مجسٹریٹ کاپرائس کنٹرول منڈیالہ باغوالہ کااچانک دورہ

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمودگوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول منڈیالہ باغوالہ کا اچانک دورہ کیا وہاں سے مہنگے داموں چھوٹا‘ بڑا گوشت اور مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں وقار‘ مشتاق‘ عثمان‘ محمد احسان‘ عبدالرؤف‘ احمد‘ اسرار کوموقع پر 33 ہزار روپے جرمانہ اور ایک دکاندار جاوید اقبال کوایک دن کے لئے جیل کی سزا سنائی۔اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمود گوندل نے تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں میں مناسب جگہ پر آویزاں کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button