تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:قتل کے مقدمہ میں بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنے پراہل علاقہ کااحتجاج

gujranwalaگوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)قتل کے مقدمہ میں بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنے پر اہل علاقہ کا احتجاج عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم جیٹھ کو بھی ملوث کردیا گیاعلاقہ کے معتدد لوگ بے گناہ ملزمان کی صفائی دینے تھانہ پہنچ گے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بانیاں میں تقریباًایک ماہ پہلے محنت کش اکبر کی بیٹی عطیہ کو اسکے شوہر نے معمولی رنجش پر قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ مقتولہ کے شوہر وقاص ،دیور عاصم،سُسرمہندی خان،اور جیٹھ آصف اور بشارت ہر درج کرایا گیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے مرکزی ملزم وقاص کو حراست میں لیکر ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جوڈیشنل کر دیا گیا اور FIR کے دیگر ملزمان عاصم ،مہندی خان وغیرہ خود ہی تھانہ میں شامل تفشیش ہوگئے جن کی بے گناہی دینے کے لیے علاقہ بھر سے متعدد لوگ تھانہ کڑیانوالہ آگے کہ ایف آ ئی آر میں وقاص کے علاوہ دیگر ملزمان بے گنا ہ ہیں اہل علاقہ نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت عطیہ بی بی کا قتل ہوا مرکزی ملزم وقاص کا والد مہندی خان دیور عاصم اپنے کمرے میں سورہے تھے قتل کے بعد اگلی صبح تک انہیں اس قتل کے بارے میں معلوم نہ تھا اور قتل کے دوسرے دن ملزمان بشارت اور آصف عرصہ دراز سے بیرونیں ملک مقیم ہیں اُنکو بھی FIR میں نامزد کردیا ہے ہم نے معتدد بار مقتولہ کے لواحقین کو اس بارے یقین دھانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ بے گنا ہ لوگوں پر مقدمہ درج نہ کرائیں لہذ ا ہماری RPO گوجرانوالہDPO گجرات اور تمام اعلی مقام سے اپیل ہے کہ معاملہ کی شفاف انکوائری کرتے ہوئے مہندی خان، عاصم اور دیگر ملزمان پر سے جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button